تازہ ترینخبریںپاکستان

نئے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا نواز شریف کے شریک ملزم رہنے کا انکشاف

نئے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا نواز شریف کے شریک ملزم رہنے کا انکشاف سامنے آیا، دونوں کیخلاف نیب ریفرنس  دائر نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نےآفتاب سلطان کو چیئرمین نیب مقرر کردیا ، چئیرمین نیب کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق رائے ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے چیئرمین نیب آفتاب سلطان نواز شریف کے شریک ملزم رہ چکے ہیں ، دونوں کیخلاف نیب نےاکتوبر 2020میں ریفرنس منظور کیا مگر دائر نہ ہو سکا۔

سارک کانفرنس کے نام پر گاڑیاں منگوا کر خلاف ضابطہ استعمال کرنے کا الزام ہے ، ریفرنس میں نواز شریف،اعزاز احمد چوہدری،سابق سیکرٹری خارجہ نامزد تھے۔

نیب کےمطابق قومی خزانے کو 1952.74 ملین روپے کا نقصان پہنچایا گیا تھا

خیال رہے آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس پاکستان سے تھا، وہ گریڈ بائیس کےافسرتھے جبکہ پولیس میں اعلیٰ عہدوں سمیت آئی بی کےڈائریکٹرجنرل بھی رہ چکے ہیں۔

دوہزار تیرہ کےعام انتخابات کے دوران آفتاب سلطان آئی جی پنجاب تعینات تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button