
تحریک انصاف نے بی این پی، بی اے پی اورجماعت اسلامی سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا، حکومتی اتحادی جماعتوں کو حکومت چھوڑنے پر قائل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی کے بعد تحریک انصاف نے وفاق کا رخ کرتے ہوئے بی این پی، بی اے پی اورجماعت اسلامی سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا
اس سلسلے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بی این پی ، بی اے پی اور دیگر جماعتوں سے رابطوں کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی۔