تازہ ترینخبریںدنیا

امریکی صدر جو بائیڈن سعودی عرب پہنچ گئے

امریکا کے صدر جو بائیڈن اسرائیل اور فلسطین کا دورہ مکمل کر کے سعودی عرب پہنچ گئے۔

دورہ سعودی عرب میں صدر بائیڈن توانائی، انسانی حقوق اور سلامتی امور سے متعلق دو طرفہ تعاون پر بات چیت کریں گے

وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ جو بائیڈن سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے جدہ کے شاہی محل میں ملاقات کریں گے۔

بعد ازاں امریکی صدر اور ان کی ٹیم ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی کابینہ کے اراکین سے بھی ملاقات کرے گی۔

ہفتے کو جدہ میں عرب رہنماؤں کا ایک بڑا اجلاس ہو گا جس میں جو بائیڈن تیل پیدا کرنے والی خلیجی ریاستوں کے سربراہان سے توانائی کے امور پر گفتگو کریں گے۔

قبل ازیں سعودی عرب نے اسرائیل کی تمام ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود حدود کھول دی تھیں۔

صدر بائیڈن پہلے امریکی صدر ہیں جنہوں نے اسرائیل سے براہ راست جدہ کا سفر کیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button