تازہ ترینخبریںپاکستان

بلوچستان کے 9 اضلاع آفت زدہ قرار، صوبائی حکومت کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت بلوچستان نے 9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بارشوں سے ہونے والی تباہی کے باعث 9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں جن اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے ان میں صحبت پور، پشین، گوادر، آواران، واشک، بارکھان، پنجگور، لسبیلہ اور قلعہ سیف اللّٰہ شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں صوبے کے دیگر 9 اضلاع کے مختلف علاقے بھی آفت زدہ قرار دیے گئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button