تازہ ترینخبریںپاکستان

پاک بحریہ کے 2 کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پاک بحریہ کے 2 کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی کر دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں ریئر ایڈمرل عامر محمود اور ریئر ایڈمرل امتیاز علی شامل ہیں۔

ریئر ایڈمرل عامر محمود نے 1992ء اور ریئر ایڈمرل امتیاز علی نے 1993ء میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا تھا۔

دونوں افسران نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ افسران پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی اہم ذمے داریاں انجام دے چکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button