سپورٹس

بھارتی کرکٹ ٹیم کا سانس دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ڈراپ

بھارتی کرکٹ ٹیم کےلئے سانس کی طرح سے لازم و ملزوم ویرات کوہلی بے وقعت ہو گئے
انہیں بھارتی کرکٹ ٹیم سے دورہ ویسٹ انڈیز کےلئے ڈراپ کر دیا گیا
ویرات کوہلی کا بیٹ ایک عرصے سے رنز نہیں اگل رہا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ انہیں مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں
انہیں ٹیم سے ڈراپ کرتے ہوئے کہا گیا کہ انہیں ریسٹ دیا جا رہا ہے ۔ اس طرح وہ اپنی کھوئی ہوئی فام واپس حاصل کر سکیں گے
جبکہ ایک حلقہ یہ بھی کہہ رہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ان سے جان چھڑائی ہے اس طرح تو ویرات کوہلی ناکامیوں کی دلدل میں جا گریں گے
ویرات کوہلی کو لازمی ٹیم کا حصہ ہونا چاہئے ۔ویرات کوہلی وہ کھلاڑی ہیں جن کو کرکٹ کھیلنے والے ہر ملک نے مانا ہے وہ اچھے سے اچھے باولر کے چھکے چھڑانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ۔وہ میچ کا پانسہ پلٹنے کی غیر معمولی صلاحیت کے حامل کھلاڑی ہیں۔
برا وقت ہر کھلاڑی پر آتا ہے ۔ مداحوں کے مطابق ویرات کوہلی کو حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے وہ ایک لمبے عرصے تک بھارت کی خدمت کر سکتے ہیں
مداح یہ بھی کہتے ہیں کہ ویرات کوہلی دورہ ویسٹ انڈیز میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ انہیں ٹیم کا حصہ نہ بنانے سے بھارت کا ایسا نقصان ہے جس کا مداوا نہیں ہو سکے گا
یہ بھی بتا دیں کہ بھارت نے دورہ ویسٹ انڈیز میں تین ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنی ہیں، تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 22 جولائی سے ہو گا جبکہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 29 جولائی سے 7 اگست تک کھیلی جائے گی
اگر بھارت ویسٹ انڈیز سے شکست کھاجاتا ہے تو ویرات کوہلی کی دوبارہ باآسانی واپسی ہو جائے گی لیکن اگر بھارتی ٹیم فتح کا مزہ چکھتی ہے توویرات کوہلی کا بھارت کےلئے دوبارہ کھیلنا مشکل ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button