تازہ ترینخبریںکاروبار

بارشوں کے باوجود منڈی میں جانوروں کی قیمتیں کم نہ ہوئیں، بیوپاری جانور لیکر واپس چل دیے

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، عید سے پہلے ہونے والی بارشوں کے باوجود منڈیوں میں جانوروں کی قیمتیں نیچے نہ آسکیں۔

منڈیاں جانوروں سے بھری ہیں مگر خریدار ی نہیں ہو رہی، منڈیوں میں کیچڑ سے بیوپاری اور خریدار دونوں ہی پریشان ہوئے لیکن جانوروں کی قیمتوں میں کمی نہ آئی۔

 لاہور کی مو یشی منڈیاں گزشتہ رات بھی گاہکوں سے خالی ر ہیں، اس کے علاوہ ملتان، حیدر آباد، فیصل آباد، سکھر اور  راولپنڈی کی مویشی منڈی میں بھی بیوپاری خریداروں کے منتظر نظر آئے۔

دوسری جانب کراچی سپر ہائی وے پر قائم مرکزی مویشی منڈی نماز عید سے پہلے ہی خالی ہو گئی، مناسب ریٹ نہ ملنے کا شکوہ کرتے زیادہ تر بیو پاری اپنے جانوروں کو لیکر واپس چلے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button