تازہ ترینخبریںمزیدار پکوان

نمکین عید پر کلیجی سے دسترخوان سجائیں

کلیجی

اجزاء: کلیجی ایک کلو، میدہ ایک کھانے کا چمچ، تیل ایک پیالی، نمک حسب ذائقہ، پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، پسی ہلدی ایک چائے کےچمچ، پسا دھنیا ایک چائے کا چمچ،دہی ڈیڑھ پیالی، ٹماٹر کا پیسٹ دوکھانے کے چمچ، پیاز ایک کپ (باریک چوپ کر لیں)۔

لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ، ادرک کاپیسٹ ایک چائے کا چمچ، لونگ چار عدد، ثابت کالی مرچیں چھ عدد، دار چینی ایک درمیانہ ٹکڑا، چھوٹی الائچی تین عدد، ثابت دھنیا ایک کپ (چوپ کرلیں)، ہری مرچیں تین عدد، گرم مسالہ پاوڈر ڈیڑھ چائے کے چمچ۔

ترکیب: فرائی پین میں تیل گرم کر یں۔ کلیجی صاف کر کے میدہ لگائیں اور گرم تیل میں تل لیں۔ تیل گرم کر کے پیاز سرخ کر لیں۔ اب اس میں لونگ، سیاہ مرچیں، دار چینی، الائچی، لہسن، ادرک کاپیسٹ، نمک ،پسی لال مرچ، پسی ہلدی اور پسا دھنیا ڈال کر بھونیں، بعد ازاں حسب ِضرورت پانی ڈال کرڈھانپ دیں اور درمیانی آنچ پر اتنی دیر تک پکائیں کہ کلیجی گل جائے ا س کے بعد دہی، ٹماٹر کا پیسٹ ملا کر کلیجی میں ڈال کر مزید بھونیں۔ آخر میں ہرا دھنیا ، ہری مرچیں ، گرم مسالہ پائوڈر ڈال کر نان کے ساتھ گرم گرم پیش کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button