Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینجرم کہانیخبریں

دعا زہرا کے نکاح کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی

کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی کم عمر لڑکی دعا زہرا کے نکاح کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔

یوٹیوبر زنیرا ماہم کی جانب سے دعا زہرا کی ظہیر احمد کے ساتھ نکاح کے وقت کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر آگ کی طرح وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دعا زہرا اور ظہیر احمد ایک ساتھ بیٹھے ہوئے ایجاب و قبول کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں نکاح خواں کے نکاح پڑھانے کی آواز بھی سنی جا سکتی ہے، جس کے دوران دعا زہرا کا حق مہر 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا۔

واضح رہے کہ نئی میڈیکل رپورٹ میں دعا زہرا کی عمر 15 سال چند ماہ بتائی گئی ہے، جس کے بعد دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر کی گئی ہے۔

مہدی کاظمی کی جانب سے ایک بار پھر ظہیر احمد پر بیٹی کو اغواء کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مہدی کاظمی نے اپنی نئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ جب دعا زہرا کے اغواء کا واقعہ پیش آتا تو اس وقت دعا کی عمر 13 سال 11 ماہ اور 19 دن تھی۔

مہدی کاظمی کے مطابق اُن کے پاس دعا زہرا کی عمر سے متعلق نادرا کی دستاویزات، تعلیمی اسناد، پاسپورٹ اور برتھ سرٹیفکیٹ موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!