Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

علیزے شاہ کا ایک اور اسکینڈل

پاکستانی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کے برے رویئے کے خلاف ایک پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے ’متحدہ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن‘ میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔

معصوم سے چہرے کی مالک اداکارہ علیزے شاہ کو پاکستان شوبز انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں۔

اُنہیں اس انڈسٹری میں نیا بھی نہیں کہا جا سکتا، علیزے شاہ کئی پروجیکٹس میں کام کر کے اداکاری اور  پیشہ ورانہ قواعد و ضوابط کو اچھی طرح سے جانتی ہیں پھر بھی اُن کے غیر پیشہ ورانہ رویے سے متعلق ایک اور اسکینڈل سامنے آیا ہے۔

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ایوری ڈے پروڈکشن ہاؤس‘ کی جانب سے ’متحدہ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن‘ میں اداکارہ علیزے شاہ کے خلاف شکایت درج کروائی گئی ہے۔

پروڈکشن ہاؤس کے مطابق اُن کے پروجیکٹ پر کام کے دوران علیزے شاہ نے غیر مناسب رویہ اختیار کیا اور بغیر بتائے شوٹنگ چھوڑ دی جس سے اُن کے کام میں خلل آیا ہے اور مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد فنکار علیزے شاہ کے غیر مناسب رویے کے خلاف شکایت کر چکے ہیں جن میں اداکار، پروڈیوسر و ہدایتکار یاسر نواز، اداکارہ زرنش خان اور نوید رضا شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!