تازہ ترینخبریںکاروبار

چین سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی رقم اسٹیٹ بینک میں منتقل، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چین کی طرف سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں منتقل ہوگئے ہیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ چین نے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرضے کی رقم اسٹیٹ بینک منتقل کردی ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ رقم کی منتقلی سے ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

چین سے قرضے کی رقم ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 53 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button