تازہ ترینجرم کہانیخبریںفن اور فنکار

عامرلیاقت کی تیسری بیوی دانیہ ملک کیخلاف کیس ، اہم پیش رفت سامنے آگئی

 عدالت نے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کیخلاف کیس میں  ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم و دیگر کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ پر کارروائی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔

سیشن عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 6 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔

یاد رہے کراچی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ جنوبی کی عدالت میں سماجی تنظیم کی جانب سے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں ایف آئی اے سائبر کرائم اور دانیہ ملک کو فریق بنایا گیا تھا، درخواست میں کہا گیا تھا کہ عدالت ایف آئی اے کو دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button