تازہ ترینخبریںپاکستان

ملک کے مختلف شہروں میں پری مون سون بارشوں کا راج

بادلوں کی گھن گرج، بارشوں اور اولوں کی برسات کے ساتھ آج ملک کے مختلف شہروں میں پری مون سون بارشوں کا راج رہا۔

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں کی بھرمار ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں اندرون شہر اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا مغربی روٹ زیرِ آب آگیا۔

اسلام آباد ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے پر گاڑیاں پھنس گئیں، منزلوں کو جانے والے پریشان ہوگئے۔

مہمند میں ژالہ باری سے کئی علاقوں میں سولر پینل ٹوٹ گئے، بارشوں کے بعد ندی نالے بپھر گئے جبکہ کئی مویشی سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔

استور میں انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی، پشاور میں بھی بادل کھل کر برسے، چولستان، فورٹ عباس، ہارون آباد اور چشتیاں میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیرِآب آگئے۔

فیصل آباد جنرل اسپتال کے باہر برساتی پانی ڈیرہ ڈال کر بیٹھ گیا، مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا، راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات سے موسلا دھار بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔ راولپنڈی کی کئی سڑکیں تالاب بن گئیں۔

لاہور میں گزشتہ رات شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، شہر میں اب تک 47 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button