تازہ ترینخبریںدنیا

مودی کی والدہ 100ویں سال میں داخل

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی نے زندگی کی 99 بہاریں دیکھ لیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی کی والدہ آج اپنی سالگرہ منا رہی ہیں، اس موقع پر مودی نے اپنی ماں ہیرا بین مودی سے گجرات میں گاندھی نگر میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

18جون 1923 کو پیدا ہونے والی ہیرا بین مودی آج اپنی زندگی کے 100ویں سال میں داخل ہوگئی ہیں۔

مودی نے اپنی ماں کے لیے ایک جذباتی بلاگ لکھا جس کا لنک اُنہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ماں، محض ایک لفظ نہیں ہے بلکہ یہ بہت سے جذبات کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نے لکھا کہ ’آج، 18 جون وہ دن ہے جب میری والدہ اپنے 100ویں سال میں داخل ہو رہی ہیں‘۔

مودی نے مزید لکھا کہ ’اس خاص دن پر، میں نے خوشی اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے اپنےخیالات لکھے ہیں‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button