انتخاباتتازہ ترینخبریں

موجودہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو گئے، چوہدری اورنگزیب

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک اتحاد کے مرکزی چیئرمین چوہدری اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکمراں عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو گئے ہیں۔

ملک پر بار بار چند خاندانوں کی حکمرانی سے عوام مسلسل پستی جا رہی ہے۔آئندہ الیکشن میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے الیکشن لڑیں گئے۔پڑھے لکھے نوجوانوں کو ٹکٹ دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں پاکستان تحریک اتحاد کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حافظ سبیل نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان تحریک اتحاد میں شمولیت کا اعلان کیا۔

چوہدری اورنگزیب نے حافظ سبیل اور انکے ساتھیوں کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہر جماعت نے یوتھ کو سہانے خواب دکھائے اور اپنے سیاسی مفادات کے لئے استعمال کیا۔ ہر جماعت نے برسراقتدار آکر نوجوان طبقے کو نظر انداز کیا اور روایتی سیاستدانوں کو ہی مضبوط کیا ہے۔

پاکستان تحریک اتحاد واحد جماعت ہے جس کا منشور ہی پاکستان ہے ہم نے ملک کے پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کرنی ہے ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو آگے لا کر انہیں ملک کی بھاگ ڈور دینی ہے۔جب تک پڑھا لکھا نوجوان طبقہ منتخب ایوانوں میں نہیں جائے گا روایتی سیاستدان اپنی روایتی سیاست کے ذریعے ایسے ہی لوٹ مار کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک پر حکمران طبقہ مسلط ہے وہی خاندان بار بار حکمرانی کرتے ہیں،ملک پر بار بار چند خاندانوں کی حکمرانی سے عوام مسلسل پستی جا رہی ہے۔وسائل اور اختیارات کی غیر منصفانہ تقسیم نے طبقات کو جنم دیا ہے۔ غریب غریب تر ہوتا جارہا ہے جبکہ امیر امیر تر ہورہا ہے۔عوام کو ریلیف دینے کے جھوٹے وعدے کرکے ووٹ لیتے ہیں اور پھر اپنے اپنے مفادات کو سمیٹنے میں جٹ جاتے ہیں۔سابقہ کی طرح موجودہ حکمران بھی عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو گئے ہیں۔آج عوام ان سے نجات چاہتے ہیں۔

چوہدری اورنگزیب نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک اتحاد بھرپور شرکت کرے گی ہم عوام کی خدمت کے لیے الیکشن لڑیں گئے،پڑھے لکھے نوجوانوں کو ٹکٹ دیں گئے تاکہ وہ جدید خطوط پر عوام کی خدمت کر سکیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر حافظ سبیل نے کہا کہ آج کا نہ علامہ اقبال کا پاکستان ہے اور نہ ہی قائداعظم کا پاکستان ہے، یہ کسی اور ہی قوت کا پاکستان ہے۔ ہم نے اسے صحیح معنوں میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے نہیں بلکہ صرف اگلا الیکشن جیتنے کے لیے حکومت کرتے ہیں۔ان کو صرف اور صرف اقتدار عزیز ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button