تازہ ترینخبریںپاکستان

لاہور ائر پورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات، وفاقی وزیر کا فوری نوٹس

لاہور ائر پورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات پر وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کا فوری نوٹس

اتوار کو لاہور ائر پورٹ پر ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا

اجلاس میں وفاقی وزیر ہوابازی نے فوری طور پر اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کئے۔

برڈ ہٹ کے لئے فوری لائحہ عمل وضع کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

مسافروں اور طیاروں کی حفاظت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔انسانی جان کی حفاظت سب سے مقدم ہے۔

موم سون کے سیںزن میں زمین سے نکلنے والے حشرات الارض کے خاتمے کے لیے خصوصی کیمیکل کا استعمال کیا جائے۔

دنیا میں پرندوں سے بچاؤ کے لئے رائج جدید ترین ٹیکنالوجی کو پاکستانی ائر پورٹس پر بھی رائج کیا جائے گا

لاہور اور کراچی ائر پورٹ کے گردو نواح میں آبادیوں میں کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے لئے سولڈ ویسٹ انتظامیہ فوری اقدامات کرے۔

عوام الناس کی آگاہی الیکڑانک اور پرنٹ میڈیا کے علاوہ سوشل میڈیا مہم بھی فوری طور پر شروع کی جائے۔

فجر سے طلوع آفتاب کے دوران پروازوں کے نظام الاوقات میں ردو بدل کے لئے ائر لائنز انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ، ضلعی انتظامیہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور کنٹونمنٹ بورڈ، سولڈ ویسٹ مینیجمنٹ انتظامیہ، ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ، سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے نمائندوں نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button