تازہ ترینخبریںپاکستان

سی پی این ای کے سنیئر ممبر ذوالفقار راحت کی اہلیہ کی رسم قل، سیاسی سماجی و صحافتى شخصیات کی شرکت

لاہور(خبرنگار) سنیئر صحافی، ٹی وی اینکراور سی پی این ای کے سنیئر ممبر ذوالفقار راحت کی اہلیہ کے ایصال ثواب کے لیے گذشتہ روز ان کی رہائش گاہ کے قریب جامع مسجد ڈبل ایکس بلاک فیز تھری ڈی ایچ اے لاہورمیں قرآن خوانی کا اہتمام کیاگیا۔

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، میاں جمیل شرقپوری، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نوید چودھری، صدر پریس کلب لاہور اعظم چودھری، سنیئر صحافی شہباز میاں، محسن گورایہ،سپیکر صوبائی اسمبلی کے بھائی چودھری جاوید الٰہی، سابق سیکرٹری انفارمیشن شعیب بن عزیز، جسٹس جاوید بٹر، کرنل علی، بریگیڈیئر افتخار، نجم ولی، شہزاد حسین بٹ، نسیم قریشی، شفیق اعوان، طاہر ملک، ٹھاکر لاہور، احمد ہمایوں، جواد ملک، عبداللہ ملک،فائن گروپ کے علی ملک، ویلیو گروپ کے چیئرمین میاں زاہد اسلام، مالدوا کے اعزازی قونصلیٹ میاں محبوب،ڈائریکٹر ڈی ایچ اے لاہورسلمان بٹ، ممبر پنجاب بار کونسل منیر حسین بھٹی، سابق سیکرٹری بار ایسوسی ایشن مقصود کھوکھر، معروف کارٹونسٹ جاوید اقبال، سی ای او کوتھم گروپ ، نثار چودھری، مسعود علی خان سابق چیئرمین پی ٹی ڈی سی، جماعت اسلامی کے سنیئر رہنما فرحان شوکت ہنجرا، سنیئر صحافی چودھری لطیف سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سرکردہ اور نامور شخصیات نے قرآن خوانی میں شرکت کی اور ذوالفقار راحت سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارتعزیت کیا۔

علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد الطاف حسین نے بھی ذوالفقار راحت سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے بلندی درجات کے لیے دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button