تازہ ترینخبریںپاکستان

ملک میں پیر سے طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں طوفانی بارشوں کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 20 تا 22 جون ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں، بارشوں سے ندی نالوں، دریاؤں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آنےکا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ وفاقی اور  صوبائی محکمے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔

این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم ایز اور ڈی ڈی ایم ایز کومتعلقہ اداروں سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مسافروں اورسیاحوں کو متوقع بارشوں اور راستوں کی صورتحال سے باخبر رکھا جائے۔

دوسری جانب پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان نے بھی طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق آج رات یا کل بارش کا ایک مضبوط سسٹم بلوچستان میں اثرانداز ہوسکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی بلوچستان میں مضبوط سسٹم بن رہا ہے جس کے باعث اس حصے میں غیرمتوقع بارش اور ژالہ باری کاا مکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کیلئے فلڈ وارننگ جاری کی ہے اور کہا گیا ہے کہ کوہلو، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، ہرنائی، ژوب، دکی، زیارت اور لورالائی میں بھی بارش کا امکان ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button