تازہ ترینخبریںپاکستانکاروبار

عمران خان کے دورہ روس میں گیس و تیل کی فراہمی پر بات ہوئی تھی، روسی قونصل جنرل

روسی قونصل جنرل آندرے وکٹرووچ فیڈروف نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے دورہ روس میں رعایتی قیمت پر گیس اور تیل کی فراہمی پر بات کی تھی لیکن معاہدہ نہیں ہوا تھا۔

 کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران آندرے وکٹرووچ فیڈروف نے کہا کہ موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی تیل کی خریداری پر بات کی ہے، مغرب کے دباؤ کے باوجود پاکستان کے ساتھ روس کے تعلقات بہت بہتر ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ روس پر مغرب نے غیر قانونی طور پر پابندیاں عائد کی ہیں، سیکیورٹی کونسل کی منظوری کے بغیر ہر پابندی غیر قانونی ہے، یوکرین کےخلاف کارروائی سیکیورٹی خدشات پر کی گئی، یوکرین کی جنگ میں مغرب یک طرفہ پروپیگنڈا کر رہا ہے، آزادی اظہار کے دعویدار مغرب نے روسی میڈیا کی آزادی سلب کی ہے۔

روسی قونصل جنرل نے کہا کہ روس کی معاشی حالت دوسرے کئی ملکوں سے بہت بہتر ہے، یہ حقیقت ہے کہ معاشی پابندی روس کو متاثر کر رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button