تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعظم نے گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے کا افتتاح کردیا۔

گوادر میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ گوادر میں چین نے ڈی سیلینیشن پلانٹ کا بھی انتظام کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے گوادر میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، گوادر میں کام کی رفتار تسلی بخش نہیں ہے، ابھی تک گوادر ائیرپورٹ مکمل نہیں ہوسکا، 2017 میں گوادر ائیرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا، گوادر ائیرپورٹ گرانٹ کے طور پر چینی صدر نے دیا، جس کو ابھی تک ہم مکمل نہیں کرپائے۔

ان کا کہنا تھاکہ احسن اقبال کو  ہدایت کی ہے کہ متعلقہ وزرا سے میٹنگ کرکے ہر منصوبے کو ٹائم لائن کے ساتھ مکمل کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی کمپنی نے اپنی ضرورت کے تحت پورٹ پر ایک چھوٹا ڈی سیلینیشن پلانٹ لگایا ہے، پانی کی کمی دور کرنے کیلئے ڈی سیلینیشن پلانٹ لگانا ہوں گے جس پر اربوں روپے خرچ ہونگے، ڈی سیلینیشن پلانٹ پہلے لگ جاتے تو کافی پیسے بچ جاتے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ گوادر شہرکیلئے ڈی سیلینیشن پلانٹ پر فی الفور کام شروع کیا جائے۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ایسا بزنس اور ماڈل بنائیں کہ گوادر میں گھروں کیلئے سولر سسٹم لائیں، گوادر اور ملحقہ علاقوں میں سولر پارکس بھی لگائے جاسکتے ہیں،

انہوں نے اعلان کیا کہ گوادر کے مستحق ماہی گیروں کی کشتیوں کیلئے مفت انجن فراہم کیے جائیں گے اور پہلےمرحلے میں ماہی گیروں کی کشتیوں کیلئے 2000انجن دیے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button