تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ اور گوادر پہنچیں گے

وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ اور گوادر پہنچیں گے، وزیر اعظم مقامی عمائدین اور ماہی گیروں سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ اور گوادر پہنچیں گے، وزیر اعظم کوئٹہ میں اسٹاف کالج کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔

اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم گوادر پورٹ کا فضائی دورہ کریں گے اور ایسٹ بے ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف مقامی عمائدین اور ماہی گیروں سے خطاب کریں گے جبکہ چینی کمپنیوں کے وفد سے ملاقات کے بعدمیڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button