تازہ ترینخبریںپاکستان

وفاقی کابینہ نے عمران خان کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی سفارش کردی

وفاقی کابینہ کے اراکین نے پاکستان ٹوٹنے اور فوج سے متعلق متنازع بیان پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی سفارش کردی، اس حوالے سے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ملک ٹوٹنے اور پاک فوج سے متعلق متنازع بیان پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے آج وزیراعظم شہباز شریف کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم کی واپسی پر وفاقی کابینہ کا اجلاس متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ اور قانون نے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی۔ کابینہ ارکان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایٹمی ملک کو ٹوٹنے کی بات کرکے ملک سے بغاوت کی، بغاوت ثابت ہونے پر وفاقی کابینہ سے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مقدمے کی منظوری لی جائے گی۔

وزیر داخلہ سمیت وفاقی کابینہ کے اکثر ارکان نے عمران خان کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی سفارش کردی، بغاوت کا مقدمہ درج ہونے پر سابق وزیراعظم عمران خان کی فوری گرفتاری کا بھی امکان ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ اس وقت صحیح فیصلے نہیں کریگی تو میں آپ کو لکھ کر دینے کو تیار ہوں کہ سب سے پہلے فوج تباہ ہوگی، ملک 3 حصوں میں تقسیم ہوجائے گا اور ہمارے ایٹمی اثاثے بھی چھن جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button