تازہ ترینخبریںپاکستان

کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کیلئے پشاور سے 50 رکنی جرگہ کابل پہنچ گیا

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کیلئے پشاور سے 50 رکنی جرگہ کابل پہنچ گیا۔

50 رکنی جرگے کے ارکان پشاور سے سی 130 کے ذریعے کابل پہنچے جبکہ جرگہ ارکان نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے پرامید ہیں۔

جرگے میں سابق گورنر شوکت اللہ خان، جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق ایم این اے ہارون الرشید، جے یو آئی کے سابق سینیٹر مولانا صالح شاہ، پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان سمیت دیگر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق جرگہ مذاکرات کا حصہ ہوگا اور اہم نکات پر افغان طالبان کی وساطت سے کالعدم ٹی ٹی پی کی قیادت سے بات چیت کرے گاـ

خیال رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نےغیرمعینہ مدت کیلئے جنگ بندی کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button