تازہ ترینخبریںصحتصحت و سائنس
خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، 7 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ بچی کا تعلق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی سے ہے
محکمہ صحت کے مطابق رواں سال شمالی وزیرستان سے پولیو کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کی تعداد زیادہ ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کے لیے والدین کو آمادہ کیا جارہا ہے۔