تازہ ترینخبریںکاروبار

یورپی پابندیوں کے باوجود روسی تیل کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ، مگر کیسے ؟

یورپ کی جانب سے روسی تیل کی درآمدات پر پابندی کے بعد روس کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپ کی جانب سے روسی تیل کی درآمدات پر پابندی کے بعد ماسکو نے چین اور ہندوستان کو اپنے تیل کی سپلائی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں روسی تیل کی چین اور بھارت کو سپلائی میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے چین اور ہندوستان کے لئے تیل کی برآمدات بڑھانے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب روسی تیل کی درآمدات کا بائیکاٹ کئے جانے کے مسئلے پر یورپی ملکوں میں اختلاف پایا جاتا ہے۔

دوسری جانب یوکرین جنگ اور روسی تیل کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد یورپی منڈیوں میں ایشیائی ملکوں سے تیل کی خریداری میں اضافہ ہوگیا اور اس سلسلے میں رقابت بھی شروع ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سستے دام روسی تیل کی فراہمی سے ہندوستان کو روسی تیل کی درآمدات میں ترغیب بھی ملی ہے جیسا کہ اپریل میں روس ہندوستان کو تیل برآمد کرنے والا چوتھا بڑا ملک بن گیا جبکہ مارچ کے مہینے تک ہندوستان کو تیل کی برآمدات میں روس کا شمار دسویں نمبر پر ہوتا تھا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ چین نے بھی روسی تیل کی خریداری اور اس کی درآمدات میں اضافہ کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button