تازہ ترینخبریںپاکستان

ملک میں بجلی بحران سنگین، 12 سے 15 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری

ملک میں بجلی کا بحران جاری ہے، مختلف علاقوں میں 12 سے 15 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 27 ہزار 700 میگاواٹ ہوگئی ہے جبکہ رسد 21 ہزار میگاواٹ ہے۔

این ٹی ڈی سی ذرائع  نے بتایا کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 700 میگاواٹ ہے، جبکہ زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو کا شارٹ فال 750 میگا واٹ ہوگیا ہے، لاہور میں 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

دوسری جانب لاہور کے دیہی علاقوں میں 12 بارہ گھنٹے تک کی لوڈشیدنگ کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button