تازہ ترینخبریںدنیا

65 سال سے زائد عمر افراد کے حج پر پابندی عائد

سعودی عرب نے 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر اس سال حج کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔

حج برائے سال 2022 کے لیے سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈوائزری اور پالیسی گائیڈ لائن جاری کردی ہے۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر سے حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہچنے والے عازمین حج کے لئے اس پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر اس سال حج کے لئے پابندی عائد کردی ہے، عازمین حج کے لیے سعودی وزارت صحت کی جانب سے منظور کردہ کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہے۔

سعودی عرب سفر کرنے سے 48 گھنٹے قبل عازمین حج کو منفی کورونا ٹیسٹ لازمی ہوگا اور پالیسی گائیڈ لائن پر عمل نہ کرنے پر ایئر لائنز پر بھی سخت جرمانہ ہوگا، جبکہ حج آپریشن کے دوران ایئرلائنز کو دیئے گئے فلائٹ سلاٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی سعودی ایوی ایشن ایکٹ کے تحت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button