تازہ ترینجرم کہانیخبریں

10 کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا کیا گیا 5 سالہ بچہ سوتیلی نانی نے کرایا

لاہور پولیس نے 10 کروڑ روپے تاوان کیلئے 18دن قبل اغوا کیا گیا 5 سالہ بچہ بازیاب کرا لیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن لاہو پولیس کامران عادل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سوتیلی نانی مہوش نے اپنے ساتھی سے مل کر اریز کو اغوا کرنے کا منصوبہ بنایا اور ملزمان سجاد، اکرم اور اویس نے سوتیلی نانی اور ساتھی شہبازکی مدد کی

ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور نے بتایا کہ 18 دن پہلے 5 سالہ اریز وٹو سندر کی نواحی ہاؤسنگ سوسائٹی میں دوسرے بچوں کے ساتھ گھر کے قریبی پارک میں کھیل رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار 2 اغوا کار اسے اغوا کرکے لے گئے تھے۔

ایس ایس پی عمران کشور نے کہا کہ ملزموں نے گھر والوں سے 10 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا

انہوں نے کہا کہ پولیس نے جدید ذرائع استعمال کر کے ملزموں کے ٹھکانے کا پتا لگا کر بچے کو بحفاظت بازیاب کرا لیا اور 2 ملزموں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

عمران کشور کا کہنا تھا کہ اغوا کاروں نے بچے کو اغوا کرتے وقت چہروں پر ماسک لگا رکھے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button