تازہ ترینخبریںپاکستان

حکومت کا بائیک اور رکشہ والوں کیلیے بڑا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اتحادیوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو پیکج بی آئی ایس پی اسکیم کے ذریعے رعایت دی جائے گی

ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو ریلیف سے سوا کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔ ریلیف پیکج کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کے دوران کریں گے۔

اجلاس میں اتحادیوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ غیر یقینی صورتِ حال سے ملک کو نکالا جائے۔ اس پر وزیر اعظم نے کہا کہ سب کو بتا دیں کہ کوئی غیر یقینی صورتِ حال نہیں مدت مکمل کریں گے، دباؤ میں آکر کوئی انتخابات نہیں ہوں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button