تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

تین دن بعد دوسری بھارتی اداکارہ نے بھی خود کشی کر لی

بھارتی ماڈل منجوشا نییوگی نے مبینہ طور پر کمرے کی چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی، یہ 3 دن میں دوسری ماڈل ہیں جنہوں نے اپنی جان لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 روز قبل 21 سالہ اداکارہ اور ماڈل بدیشا ماجمدر کی خودکشی کے بعد اب کولکتہ سے تعلق رکھنے والی ایک اور ماڈل منجوشا نییوگی نے مبینہ طور پر اپنے کمرے کی چھت سے لٹک کر خود کشی کرلی۔

رپورٹس کے مطابق ماڈل کی والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بیٹی اپنی قریبی دوست بدیشا ماجمدر کی موت کے بعد شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منجوشا نییوگی کی لاش جمعے کو کمرے کی چھت سے لٹکی ہوئی ملی جس کے بعد  اسے  پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا تاکہ موت کی واضح وجہ معلوم کی جا سکے

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button