تازہ ترینخبریںصحتصحت و سائنس

منکی پاکس کا خطرہ ، جناح اور چلڈرن ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے کمرے مخصوص کر دیے گئے

رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) میں منکی پاکس کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ منکی پاکس سے نمٹنے کیلئے طبی عملے کی تربیت کا آغاز پیر سے یو ایچ ایس میں ہوگا۔ہراسپتال سے ایک  ڈاکٹر، نرس اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو تربیت دی جائیگی، جناح اور چلڈرن اسپتال میں منکی پاکس کے ممکنہ مریضوں کیلئے ایک ایک کمرہ مخصوص کیا جائے گا

سلمان رفیق نے کہا کہ فی الحال پاکستان میں منکی پاکس کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، ڈی جی ہیلتھ آفس پی سی آر ٹیسٹ کیلئےکٹس کی خریداری کر رہا ہے، پروفیسر جاوید اکرم کی سربراہی میں ماہرین کی کمیٹی تشکیل دےدی ہے۔

سلمان رفیق نے کہا کہ اینٹی وائرل اور ویکسین کی خریداری کیلئے ڈبلیو ایچ او، یونیسیف کو معلومات دینے کا کہا ہے۔

اس حوالے سے وائس چانسلریو ایچ  ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ  ویکسین کیلئے ڈنمارک کی کمپنی سے رابطے میں ہیں، سول ایوی ایشن عملےکو بھی منکی پاکس سے متعلق تربیت فراہم کی جانی چاہیے، ائیرپورٹس پرممکنہ مریضوں کی اسکریننگ کیلئےخصوصی اقدامات کیے جانے چاہئیں، منکی پاکس چوہوں سے انسانوں میں آتی ہے، جو لوگ گلہریاں اور چوہے پالتےہیں وہ محتاط رہیں، کتوں اوربلیوں میں بیماری موجودنہیں تاہم احتیاط ضروری ہے۔

علاوہ ازیں یو ایچ ایس اور یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ کےدرمیان سمجھوتےکی یادداشت پردستخط بھی کردیے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button