تازہ ترینخبریںدنیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مزید 3 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے بے گناہ کشمیروں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے۔

ضلع بارہ مولا کے علاقے پتن میں بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کی آڑ میں پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا، قابض بھارتی فوج نے کارروائی کے دوران 3 مقامی نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

3 نوجوانوں کو شہید کئے جانے کے باوجود علاقے میں قابض بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے، بھارتی فوج کی بربریت کی خبریں اور شواہد دنیا کے سامنے نہ لانے کے لیے علاقے بھر میں انٹر نیٹ سروس بند ہے۔

بھارت 1989 سے وادی میں تحریک آزادی کی لہر دوبارہ اٹھنے کے بعد اب تک 90 ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کرچکا ہے۔ صرف گزشتہ ماہ (اپریل 2022) میں بھارت نے 26 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں اور محاصروں میں شہید کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی کینگرو عدالت کی طرف سے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں مجرم قراردیے جانے کے خلاف مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے.

عدالتی فیصلے کے خلاف احتجاج کو دبانے کے لیے بھارتی فوجیوں، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروںں کی بڑی نفری تعینات ہے جب کہ تاجروں، دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز کو احتجاج کا حصہ نہ بننے کے لیے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button