پاکستان جو اپریل کے آغاز سے بلند درجہ حرارت کی زد میں ہے، آج اس کے مختلف حصے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق جیکب آباد میں گزشتہ روز درجہ حرارت 49 اعشاریہ 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا، مختلف علاقوں میں یہ سلسلہ رواں ہفتے کے اختتام تک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔
ظہیر احمد بابر فارکاسٹر پی ایم ڈی کے مطابق رواں سال ہم سردیوں سے موسم گرما میں داخل ہوئے ہیں، گرمی کی شدت اور دورانیہ بڑھ رہا ہے، پاکستان نے 2015 کے بعد سے گرمی کی شدید لہروں کو برداشت کیا۔
مقامی طبی اہلکار کے مطابق جیکب آباد میں 6 سال سے ہیٹ اسٹروک کے کیسز جون جولائی کی بجائے مئی میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔
ترجمان آبپاشی پنجاب کے مطابق بارشوں، برف باری کی کمی کی وجہ سے دریائے سندھ 65 فیصد سکڑ گیا ہے، پانی کی قلت برقرار رہی تو رواں سال فصلوں میں کمی کا حقیقی خطرہ ہے۔