تازہ ترینخبریںدنیا

یورپین یونین کی الجزیرہ کی صحافی کے جنازے پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت

یورپین یونین نے الجزیرہ کی مقتول صحافی کے جنازے کے جلوس پر اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یورپین یونین کی جانب سے یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ یورپین یونین مقبوضہ مشرقی یروشلم میں امریکی فلسطینی صحافی شیریں ابو اکلیح کے جنازے کے جلوس کے دوران سامنے آنے والے مناظر سے حیران ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپین یونین ماتمی جلوس کے شرکاء کے خلاف طاقت کے غیر مناسب استعمال اور اسرائیلی پولیس کی طرف سے ہتک آمیز رویئے کی مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’کسی جنازے کو پر امن الوداع کی اجازت نہ دینا اور سوگواروں کو بغیر کسی ایذاء اور تذلیل کے سکون سے غمگین نہ ہونے دینا، کم سے کم انسانی احترام ہے۔‘

یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے اس موقع پر یونین کی جانب سے مطالبہ کیا کہ ’یورپین یونین اسرائیل سے ایک مکمل اور آزادانہ تحقیقات کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتی ہے کہ شیریں ابو اکلیح کی موت کی تحقیقات کرکے ان کے قتل کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button