اس ’جادوئی چائے‘ سے موسم گرما میں خود کو کیسے تندرست رکھا جا سکتا ہے؟
ماہرین نے ہمیشہ گرمیوں کے دوران جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کا مشورہ دیا ہے، پانی کی کمی کو مختلف مشروبات کے استعمال سے روکا جا سکتا ہے۔
اگر آپ ایک ایسے مشروب کی تلاش میں ہیں جو آپ کو اس موسم گرما میں صحت کے تمام مسائل سے دور رکھے، تو ماہرین غذائیت کے پاس آپ کے لیے ایک بہترین چائے ہے جو صحت کے بہت سے مسائل کا حل بھی ہو سکتی ہے۔
ماہرین غذائیت کے مطابق یہ چائے گرمیوں میں پیٹ کے درد، بے چینی اور بھاری پن جیسے مسائل سے نجات دلا سکتی ہے۔
جادوئی چائے کی تیاری کیلئے درکار اجزاء:
پانی: 250 ملی لیٹر
پودینے کے پتے 5 سے 7
زیرہ 1 چائے کا چمچ
ثابت دھنیا 1 چمچ
چائے بنانے کا طریقہ:
ایک برتن میں تھوڑا سا پانی لیں، اس میں پودینے کے پتے، زیرہ اور ثابت دھنیا ڈال کر 5 منٹ تک ابالیں۔
اب اِس پانی کو چھان لیں اور اسے نیم گرم ہونے پر پی لیں۔
ماہرین غذائیت کا اس چائے سے متعلق کہنا ہے کہ ہائی کولیسٹرول، تھائیرائیڈ، تیزابیت، درد شقیقہ، معدے کی تکلیف اور قبض میں مبتلا افراد کو اس چائے سے آرام مل سکتا ہے جبکہ یہ چائے کسی بھی وقت پی جا سکتی ہے۔