تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

دانیہ شاہ کا اپنی منگنی سے متعلق ایک اور انکشاف

میزبان و سیاستدان عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ اور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس شادی سے پہلے اُن کی بہت کم عُمری میں کسی اور کے ساتھ منگنی بھی ہوئی تھی۔

دانیہ شاہ اور عامر لیاقت دونوں ہی ان دنوں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، اس جوڑے کی جانب سے ایک دوسرے پر سنگین اور شرمناک الزامات لگائے جارہے ہیں۔

عامر لیاقت حسین میڈیا کے سامنے نہیں آئے ہیں تاہم اُن کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ مختلف میڈیا نمائندوں کو انٹرویوز دیتی نظر آرہی ہیں جن میں وہ کئی انکشافات بھی کررہی ہیں۔

دانیہ شاہ کے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی منگنی سے متعلق اہم انکشاف کررہی ہیں۔

انٹرویو کے دوران دانیہ شاہ نے کہا کہ ’عامر لیاقت حسین نے جس لڑکے کے ساتھ میری تصاویر وائرل کی ہیں، اُس کے ساتھ میری منگنی ہوئی تھی۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’8 یا 9 سال کی عُمر میں میری منگنی ہوئی تھی اور اُس وقت مجھے کوئی شعور نہیں تھا کیونکہ میں بہت چھوٹی تھی۔‘

دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ ’8 یا 9 سال کا بچہ نادان ہوتا ہے، اُسے دُنیا کا کچھ معلوم نہیں ہوتا ہے۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button