تازہ ترینجرم کہانیخبریں

شکرگڑھ میں قتل ہونے والے 6 افراد کے حوالے سے عجیب انکشاف

پولیس کا کہنا ہے کہ شکر گڑھ میں نورکوٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب قتل ہونے والے 6 افراد کا تعلق ڈکیت گینگ سے تھا۔

پولیس کے مطابق 6 افراد کے قتل کا مقدمہ شہری اسامہ اور ساتھی کیخلاف درج کرلیا گیا ہے، مقدمے ایس ایچ او نورکوٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ڈی ایس پی ملک خلیل کے مطابق ڈاکوؤں نے ڈیڑھ ماہ قبل اسامہ نامی شہری کے گھر ڈکیتی کی تھی، بدلہ لینے کے لئے اسامہ نے ڈکیت گینگ کے سرغنہ اشرف خان عرف ماما چنگڑ کے ساتھ پہلے تعلقات بنائے اور پھر گزشتہ شب اسٹیشن نورکوٹ کے قریب بلایا، نشہ آور مشروب پلا کر پہلے بے ہوش کیا اور پھر ساتھی کے ساتھ مل کر فائرنگ کر کے انہیں مار دیا۔

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ مارے گئے ڈاکوؤں سے کلاشنکوف اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ڈکیت گینگ، قتل، ڈکیتی اور زیادتی کے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کو مارنے والے ملزم اسامہ اور اس کے ساتھی کی تلاش جاری ہے، جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مقتولین نے ڈیڑھ ماہ پہلے اسامہ کے گھر 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button