تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

ویڈیو:میں سیدہ نہیں ہوں، عامر لیاقت نے لکھنے کو کہا، دانیہ ملک کا نیا انکشاف

میزبان عامر لیاقت حسین سے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کرنے والی ٹک ٹاکر دانیہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سید نہیں ہیں، وہ مَلِک ذات سے تعلق رکھتی ہیں۔

دانیہ ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر خصوصی اسٹوریز شیئر کی ہیں جس میں اُن کا کہنا ہے کہ مجھے غلط مت سمجھیے گا۔

دانیہ ملک نے اپنی اِن اسٹوریز میں کہا ہے کہ ’میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں مَلِک ذات کی ہوں، میں سیدہ نہیں ہوں، ایسا مجھے عامر لیاقت نے کہا تھا کہ تم اپنے نام کے ساتھ سیدہ لکھواؤ، میں نے اُنہیں بہت روکا تھا کہ یہ غلط ہے۔‘

اس پر عامرلیاقت کا کہنا تھا کہ’یہ میرا مسئلہ ہے، میں جانوں اور میرا کام۔‘

دانیہ ملک کا کہناہے کہ ’ آپ سب دیکھ سکتے ہیں کہ میرے نکاح نامے پر ملک لکھا ہوا ہے ناکہ سیدہ۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button