تازہ ترینفن اور فنکار

ایمن خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پرکیوں وائرل ہو رہی ہیں؟

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر اداکاہ ایمن خان نے اپنی نئی تصاویر شیئر کر دیں۔ تصاویر میں اداکارہ نے اداکارہ سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے۔

ایمن خان نے تصاویر 22 گھنٹے پہلے پوسٹ کی ہیں جنہیں اب تک 1 لاکھ 89 ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کیا ہے۔ تصاویر پر مداح بتصرہ بھی کر رہے ہیں۔

ایمن خان انسٹا گرام پر کافی متحرک رہتی ہیں۔ وہ اکثر اپنی بیٹی امل اور شوہر منیب بٹ کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔

ایمن خان اور منیب بٹ 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ ان کے ہاں دو برس قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے ”امل خان“ رکھا تھا۔

گزشتہ ماہ منیب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمن خان کو فلم دکھانے کے لیے پورے سینما گھر کی بُکنگ کی تھی اور بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی آنے والی فلم ”گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ دیکھی تھی۔

ایمن خان عالیہ بھٹ کی مداح ہیں اور اسی وجہ سے منیب بٹ نے اہلیہ کو ”گنگو بائی کاٹھیاواڑی“ دکھانے کے لیے پورے سینما گھر کی بُکنگ کرائی تھی۔

منیب بٹ نے انسٹا گرام اسٹوری پر سینما کے اندر فلم کے دوران کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں دیکھا گیا کہ ایمن خان اپنے شوہر اور بیٹی کے ہمراہ فلم دیکھ رہی ہیں۔ تاہم انسٹا گرام صارفین نے ایسا کرنے پر دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button