تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان لاہور جلسے سے قبل آج سوشل میڈیا پر قوم سے خطاب کریں گے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جمعرات کو لاہور میں ایک اور پاور شو کرنے کی تیاری کر رہی ہے اور ایسے میں پارٹی چیئرمین عمران خان نے آج سوشل میڈیا کے ذریعے قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید برآں پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا منگل کو اجلاس ہوا جس میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مینار پاکستان پر پاور شو کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی جہاں بڑے اعلان کی توقع ہے۔

قوم سے براہ راست خطاب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عمران خان نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کو خطاب کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران 21 اپریل کو لاہور میں ہونے والے جلسہ عام کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دریں اثنا پارٹی رہنماؤں حماد اظہر، منزہ حسن، عثمان ڈار اور فرخ حبیب نے اجلاس کو پاور شو کا مومینٹم بنانے کے حوالے سے بدھ اور جمعرات کو ہونے والی ریلیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

عمران خان نے پولیٹیکل کمیٹی کے تمام ممبران کو ہدایت کی کہ تمام ریلیاں بروقت لاہور پہنچیں۔

سابق وزیراعظم نے سیاسی کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کی آزادی اور جمہوریت کے محافظ ہیں، اگر ہم اس تازہ سازش کے سامنے ہتھیار ڈال دیں گے تو مستقبل میں کوئی حکمران بیرونی سازشوں کا سامنا نہیں کر سکے گا، 21 اپریل کو ہم پاکستان کی حقیقی آزادی کا اعلان کریں گے۔

دریں اثنا پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے منگل کو دعویٰ کیا کہ نئی حکومت کو معیشت بہت اچھی حالت میں ملی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ریکارڈ برآمدات، ریکارڈ فصلوں، صنعتی پیداوار اور تیزی سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوا، موجودہ حکومت جس طرح سستی کے ساتھ فیصلے کر رہی ہے اس سے معیشت کی گاڑی کا انجن جلد ہی خراب ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button