
وزیراعظم شہباز شریف کے پشاور موڑ تا اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو منصوبے کے افتتاح پر سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آتے ہی ڈراما بازی شروع۔
پی ٹی آئی رہنما وسابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پشاور موڑ تا اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو بس منصوبے کے افتتاح پر لکھا کہ "آتے ہی ڈراما بازی شروع”۔
اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ میٹرو منصوبے سے متعلق سی ڈی اے کا 2 ماہ پرانا پریس ریلیز ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میٹرو اپریل کے پہلے ہفتے میں چلنا شروع ہوگی۔
پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں 10 فروری کو اس حوالے سے جاری پریس ریلیز کا عکس بھی پوسٹ کیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ایئر پورٹ میٹرو بس کا افتتاح کیا ہے۔
CDA کا دو ماہ پرانا پریس ریلیز جس میں کہا گیا کہ میٹرو اپریل کے پہلے ہفتے میں چلنا شروع ہو جائے گی…. آتے ہی ڈرامہ بازی شروع pic.twitter.com/2Q6LuQgyoR
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 18, 2022