تازہ ترینخبریںپاکستان

تمام مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ نیب کو ختم کیا جائے، شاہد خاقان عباسی کا مطالبہ

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کا خاتمہ کرکے کرپٹ اہلکاروں کے مظالم کااحتساب کیا جائے۔

شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب وہ شخص ہے جومکمل طور پرعمران خان کے قبضے میں تھا، عمران خان کے دفتر میں ایک شخص بتاتا تھا کہ کیا کارروائی کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتنے عرصے میں ایک انکوائری یا ایک ریفرنس فائل نہیں ہوسکا، سیکڑوں ارب لوٹنے والے کابینہ میں بیٹھے تھے، ہم کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتے، واقعی احتساب کرنا تو کوئی مشکل کام نہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر سیاست کھیلنی ہے تو نیب کا ادارہ ہے، ہمیشہ کہتا ہوں ن لیگ کے خلاف جو کیس ہیں وہ چلیں، نیب عدالتوں میں کیمرے لگائیں، عوام کو بتائیں کونسی کرپشن ہوئی۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تمام مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ نیب کو ختم کیا جائے، نیب اہلکار جنہوں نے لوٹ مار کی، ظلم کیا ان کا احتساب کیا جائے، نیب چیئرمین نے اپنے دور اور گزشتہ23سال میں کتنے سیاستدانوں کو پکڑا؟

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان سڑکوں پر پھرتا رہے حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، ملک میں جو کرپشن ہوئی ہے وہ حقائق عوام کے سامنے رکھیں گے۔

چاہیں تو چیئرمین نیب سب سے پہلےعمران خان کے لوگوں کو پکڑے گا، جس وزیراعظم کی سوچ یہ ہو رانا ثناءاللہ پر15کلو ہیروئن ڈالیں، اس کے خلاف اور کس ثبوت کی ضرورت ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم درخواست کریں گے کہ عدالتوں میں کیمرے لگائیں، عارف علوی کےدانت میں درد ہے،وہ برش ٹھیک نہیں کرتے، عارف علوی نے دانت میں درد ہونے کی وجہ سے کل حلف نہیں لیا۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button