تازہ ترینخبریںپاکستان

لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن دو دھڑوں میں تقسیم۔ متعدد ممبران نے استعفے دے دئیے

 لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کے متعدد ینگ انجینئرز نے آج سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے استعفے دے دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ممبران فراز احمد، نعمان قادر، سید عزیر حسین، رضوان رشید، تفصیر احمد اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر نوید شاہنواز نے بھی استعفی دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لیسکو میں انجینئر ایسوسی ایشن کے قیام کا مقصد انجینئرز کے حقوق کا تحفظ تھا جبکہ اس کے برعکس حالیہ ایسوسی ایشن کو اپنے ذاتی مفادات، من پسند ٹرانسفر اور پوسٹنگ، گھروں اور گاڑیوں کی الاٹمنٹ اور انجینئرز کے خلاف انتقامی کارروائیوں اور انہیں ملازمتوں سے برخاست کروانے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔
اسی ضمن میں آج لیسکو ہیڈ کوارٹر میں تقریبا 120 کے قریب ینگ انجینئرز جمع ہوئے جہاں انہوں نے چیف ایگزیکٹو لیسکو کے
دفتر کے سامنے کسٹمر سروسز ڈائریکٹر کی انجینئر کش پالیسیوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا اور زبردست نعرے بازی کی۔
ایسوسی ایشن کے عہدیدار کے مطابق  ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم کو منفی انداز میں استعمال کیا جارہا ہے اور واضح طور پر یہ ایسوسی ایشن انجینئرز کے مفادات کا تحفظ کرنے اور ان کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔
لیسکو ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن  کا کہنا ہے کہ ہم  ایسوسی ایشن کے اقدامات سے بالکل بھی مطمئن نہیں ہیں اور اسی باعث ہم نے اس نااہل ایسوسی ایشن سے اپنی  راہیں جدا کی ہیں۔ اب ہم ان کے کسی بھی اقدام میں ان کے ساتھ نہیں کھڑے ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button