تازہ ترینخبریںپاکستان

یہ بھی ہے آدمی، سرکاری افسر کا اپنی تنخواہ میں کمی کروانے کے لیے سیکریٹری صحت کو مراسلہ

پنجاب میں سرکاری افسر نے اپنی تنخواہ میں کمی کروانے کے لیے سیکریٹری صحت کو مراسلہ لکھ دیا۔

ڈائریکٹر پنجاب ہیومن آرگانز ٹرانسپلاٹیشن اتھارٹی پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی تنخواہ کم کروادی۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہیومن آرگانز ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی اسد اسلم نے سیکریٹری صحت کو تنخواہ کم کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔

اسد اسلم نے مراسلے میں کہا کہ میری تنخواہ 10 لاکھ روپے ہے میں چاہتا ہوں کہ اس کو پانچ لاکھ روپے کردیا جائے۔

مراسلے میں انہوں نے کہا کہ تین ماہ قبل اس محکمے کو جوائن کیا تھا اور پورے ہفتے میں پانچ روز دفتر کا کام ہوتا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ تنخواہ زیادہ ہے میری تنخواہ کم کردی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button