تازہ ترینخبریںپاکستان

مونس الٰہی کا مسلم لیگ ن کی جانب سے آفر سے متعلق بڑا انکشاف

ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں چند روز قبل ن لیگ کے سینئر شخصیت نے پیشکش کی تھی۔

ایک انٹرویو میں مونس الٰہی نے کہا کہ 4پانچ دن پہلےن لیگ کےسینئرشخص نے آفردی کہ اب بھی کچھ نہیں بگڑا لیکن بطور جماعت اور خاندان فیصلہ کیا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

انہوں نے دوٹوک کہا کہ اگر مگر کی بات نہیں بنیادی بات ہے کہ ہم عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں تمام اسمبلیاں توڑ کر الیکشن کرالیں،شریف برادران الیکشن میں جانےکی پوزیشن میں نہیں۔

ق لیگی رہنما نے کہا کہ سیاست میں آیا تو چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی نے ایک بات کی کہ شریف خاندان پر اعتبار نہیں کرنا مجھےحکومت کےخلاف سازش سے متعلق نہیں پتا وقت آگیا ہے ہم فیصلہ کریں کہ اپنا سوچنا ہے یا پاکستان کا سوچنا ہے۔

مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ پرویزخٹک، اسدعمر، شاہ محمود نے آخری وقت میں ہمیں وہ حماقت کرنے سے روکا چوہدری شجاعت حسین پہلےدن سےآن بورڈ تھے عوام میں نکل کر دیکھیں آپ کو علم ہو جائے گا کہ عوام کی آواز کیا ہے علیم خان نے کہا کہ نیب کیسز تھے اور ان کیسز میں مجھے اندر کیا کیسز ہم پر بھی تھےکیسز لڑے اور بری ہوئے بچوں کی طرح رونےکی کیاضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button