تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

میری روٹی گول ہے، کیا اب میری شادی ہو جائے گی؟

انٹرنیٹ پر مختصر سی ویڈیو کے ذریعے وائرل ہونے والی وی لاگر و اداکارہ دنا نیر مبین نے گول روٹی بناکر مداحوں سے شادی سے متعلق سوال کر لیا۔

حال ہی میں دنا نیر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی جو کہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

دنا نیر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں گول روٹی کی تصویر شیئر کی جوکہ اُنہوں نے خود اپنے ہاتھوں سے بنائی۔

نوجوان اداکارہ نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں بتایا کہ اُنہوں نے گول روٹی بنانے کی کوشش کی۔

اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ کیا اب میرا رشتہ ہوسکتا ہے؟

دنا نیر کے اس سوال اور گول روٹی بنانے سے یہ تاثر جارہا ہے کہ شاید وہ شادی کے بارے میں سوچ رہی ہیں تاہم اداکارہ نے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود ہوتی ہے اور کہتی ہے کہ ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے۔‘

لڑکی کے بولنے کا انداز اور لب و لہجہ ایسا تھا کہ ویڈیو صارفین کو بھاگئی تھی اور چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی تھی، یہ ویڈیو ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی کافی مقبول ہوئی تھی۔

پاکستان میں وائرل ہونے کے بعد ’یہ ہماری پاوری ہورہی ہے‘ ویڈیو سرحد کے اُس پار بھی اس قدر مقبول ہوئی کہ دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو گانے میں تبدیل ہوگئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button