تازہ ترینخبریںدنیا

حملہ کیا گیا تو ایٹمی ہتھیاروں سے کارروائی کریں گے

شمالی کوریا نے حملے کی صورت میں جنوبی کوریا پر جوہری ہتھیاراستعمال کرنے کی دھمکی دے دی۔ کم یو جونگ کا کہنا تھا کہ جنگ کی مخالفت کرتے ہیں، حملہ کیا گیا تو ایٹمی ہتھیاروں سے کارروائی کریں گے۔

شمالی اور جنوبی کوریا میں بڑھتی کشیدگی نے ایٹمی جنگ کے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ کِم جونگ اُن کی بہن کِم یوجونگ کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کے وزیردفاع نے حملے کا بیان دیکر بہت بڑی غلطی کی ہے، اگر جنوبی کوریا نے سرحدی حدود کی ایک انچ بھی خلاف ورزی کی تو نیوکلیئر کومبیٹ فورسز اپنا کام کریں گی۔

اس سے قبل جنوبی کوریا کے وزیردفاع نے بیان دیا تھا کہ ان کے پاس ایسے میزائل موجود ہیں جو شمالی کوریا میں کسی بھی ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا سکتے ہیں، حال ہی میں شمالی کوریا نے بھی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button