تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

سوشل میڈیا پر کترینہ کیف کی موت کی خبریں گردش کرنے لگیں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی موت کی جھوٹی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2013 میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک فین پیج کی جانب سے سنسنی خیز پوسٹ شیئر کی گئی تھی جس میں کہا گیا کہ ’ہماری پیاری اداکارہ کترینہ کیف کی موت ہوگئی ہے‘۔

تاہم اس خبر میں کترینہ کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی تھی۔

اس جھوٹی خبر کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی، جس کے بعد اداکارہ کے منیجر نے بیان جاری کرکے ان کی خیریت کی اطلاع دی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی جوڑی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل ہنی مون منانے کےلئے بیرون ملک پہنچ گئے ہیں۔

کترینہ کیف اس وقت اپنے شوہر اداکار وکی کوشل کے ساتھ کسی نا معلوم مقام پر ہنی مون منا رہی ہیں جہاں سے انہوں نے خوشیوں بھرے لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کردیے۔

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے ہنی مون کی کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کچھ نہیں لکھا لیکن ساتھ ہی دل اور دیگر ایموجی بناکر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button