تازہ ترینتحریکخبریں

آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا صدارتی ریفرنس: سپریم کورٹ نے لارجر بینچ بنا دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 63 ‘اے’ کی تشریح کے لیے دائر صدارتی ریفرنس پر سماعت کے لیے 5رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

صدارتی ریفرنس پر سماعت 24 مارچ کو ہوگی جس میں تمام سیاسی جماعتیں وکلا کے ذریعے پیش ہوسکتی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد حکومتی اراکین کی جانب سے وفاداری بدلنے پر ممکنہ نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں آئین کی دفعہ 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس دائر کیا ہے جس میں 4 سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

اس ضمن میں ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔

صدر مملکت نے وزیرِ اعظم کے مشورے پر آئین کے آرٹیکل 63 اے کے اغراض و مقاصد، اس کی وسعت اور دیگر متعلقہ امور پر سپریم کورٹ کی رائے مانگی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button