تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

جن کو پیٹ میں درد ہے ان کو دوائی دینے کے لیے تیار ہیں

وفاقی وزیرِاطلاعات فواد چوہدری نے نجیب ہارون سے متعلق کہا ہے کہ وہ اپنی اوقات میں رہیں، وہ ایک جذباتی شخص ہیں۔

حماد اظہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب نجیب ہارون کو احساس ہوگیا ہے کہ عمران خان کو نہیں ہٹایا جاسکتا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیر کو 63 اے سے متعلق ریفرنس فائل ہورہا ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز ہونے والے مظاہروں سے متعلق کہا کہ کل پورے پاکستان میں پُرامن احتجاج کے لیے جو لوگ نکلے وہ ہمارے ہیرو ہیں، گزشتہ روز عوام پُرامن احتجاج کے لیے نکلے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پُرامن احتجاج ہمارا حق ہے، اس احتجاج میں تشدد شامل نہیں ہونا چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اتحادیوں کے حوالے سے بھی فیصلہ آجائے گا، جن کو پیٹ میں درد ہے ان کو دوائی دینے کے لیے تیار ہیں، گزارا عمران خان کے ساتھ ہی کرنا پڑے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے کہیں جارہی تھی نہ اب کہیں جارہی ہے اور نہ جائے گی۔

پی ٹی آئی منحرف ارکان سے متعلق انہوں نے کہا کہ ایک رکن کے بھائی کا فون آیا کہ سارا خاندان اس پر شرمندہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button